مِنی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

January 17, 2022

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ پاس ہونے کے تیسرے ہی روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا جوق در جوق ٹی وی اسکرینوں پر بیٹھ کر کہتے رہے ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے جتنا مرضی تڑپیں، اب نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان سے حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔