ٹیکساس یہودی عبادت گاہ واقعہ، 2 نوجوان گرفتار

January 17, 2022


امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو برطانیہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مانچسٹر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

19 سال سے کم عمر دونوں افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نارتھ ویسٹ نے حراست میں لیا۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولی ولی میں ایک شخص نے بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں 4 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں کئی گھنٹوں تک یرغمال رہنے والے تمام 4 افراد کو رہا کرالیا گیا جبکہ یرغمال کرنے والا مشتبہ شخص مارا گیا تھا۔