بھارتی اداکار مموٹی احتیاط کے باوجود بھی کورونا کا شکار

January 17, 2022

بھارتی اداکار مموٹی احتیاط کے باوجود بھی کورونا کا شکار

بھارتی اداکار اور فلمساز مموٹی کا تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکار مموٹی، بنیادی طور پر بھارت کے ملیالم سنیما کے لیے کام کرتے ہیں۔

مموٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےکورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی خبر کے بارے میں اپنے مداحوں کوآگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود کل اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُنہیں ہلکا سا بخار ہے اس کے علاوہ وہ ٹھیک ہیں‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ متعلقہ حکام کی ہدایت کے مطابق گھر میں قرنطینہ میں ہیں‘۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مموٹی نے لکھا کہ ’اُن کی خواہش ہے کہ آپ سب محفوظ رہیں، ماسک لگائیں اور اپنا خیال رکھیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔