• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کی کینسر میں مبتلا بہن سے ملنے کی خواہش، برطانوی حکومت سے ویزے کی اپیل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مجھے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ میں لندن جا کر اپنی بہن شائستہ عباس سے ملاقات کر سکوں، جو کینسر کی آخری اسٹیج پر ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے متعدد پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے لیے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ایک ویڈیو میں میرا نے برطانوی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان و لندن میں موجود حکومتی عہدیداروں سے براہِ راست اپیل بھی کی ہے کہ میرے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے سفر کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں لندن کے سفارت خانے اور پاکستان و لندن میں موجود دیگر حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اپنی بہن شائستہ عباس سے ملنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے، جو لندن میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری بہن کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

میرا نے بتایا ہے کہ میری والدہ شفقت زہرا بخاری اور چھوٹا بھائی سعید حسین عباس بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

نیویارک سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میری بہن کی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور میں اس انتہائی مشکل وقت میں اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے برطانوی حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے معاملے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے سہولت فراہم کر کے لندن کے سفر کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میرا کو برطانوی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے، اس سے قبل بھی خاندان کے کئی افراد کے برطانوی شہری ہونے کے باوجود انہیں برطانیہ میں داخلے کی اجازت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ نے برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم، وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ میرے حالات کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے ویزا جاری کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید