تعلیم یافتہ افرادی قوت کی ضرورت نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

January 17, 2022

فوٹو: فائل

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور علم و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افرادی قوت سے متعلق پاکستانی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔

کابل سے افغان میڈیا کے مطابقذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں ماہر و تعلیم یافتہ افراد کی کافی تعداد ہے، افغانستان میں بیرونی افرادی قوت کی ضرورت نہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر بیرونی ممالک سے درخواست کرسکتے ہیں، افرادی قوت کے سلسلے میں کئی ممالک نے افغانستان کو تجاویز دی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اجلاس میں تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجنے کا کہا تھا۔