ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

January 17, 2022


سعودی عرب نے ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ریاض سے جاری سعودی وزارت خارجہ کے اعلامیہ میں متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے حوثی باغی ذمہ دار ہیں۔ حملہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔