حامد سعید کاظمی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات، انتخابی عمل سے متعلق جائزہ

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے مرکز اہلسنت پر ملاقات کی،ان دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہلسنت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کے حوالے سے مختلف امکانات کا جائزہ لیا،دونوں شخصیات اس بات پر متفق ہوئیں کہ فوری طور پر ہم خیال اور ہم عقیدہ تنظیمات کے سربراہوں کا ایک اجلاس مستقبل قریب میں بلایا جائے،ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ فوری طور پر نظام مصطفی ٰمتحدہ محاذ کو فعال کردیا جائے اور مشترکہ باہمی مشاورت سے آئندہ کے اقدامات و اہداف کا تعین کرکے حکمت عملی طے کی جائے ، ابھی انتخابی گہماگہمی کا آغاز نہیں ہوا اسلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بحال اور ان سے انتخابی اتحاد کے مضمرات اور عواقب ونتائج کا جائزہ لیکر بروقت فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔