ٹریفک حادثات، 2 نوجوان جاں بحق، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

April 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق اور ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ،ایف بی ایریا میں بالائی منزل سے گرکر خاتون جاں بحق ہوگئی ، ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون 5 نمبر پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، عمر25 سے 28 سال کے درمیان ہے، ناردرن بائی باس منگھو پیر چنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ، کورنگی کراسنگ کے قریب رکشا کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار خلیل الرحمن اور شہری کی شناخت آصف زخمی ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے رکشا روکنے کی کوشش کی مگر رکشا تیز رفتاری کے باعث اہلکار سے ٹکرا گیا، ایف بی ایریا بلاک 21 میں واقع رہائشی عمارت ثناءاللہ ایونیو کی تیسری منزل سے گر کر 45 سالہ ملکہ نگار زوجہ محمد مقصود خان جاں بحق ہوگئی،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ بالکونی میں لگی رسی پر کپڑے ڈل رہی تھی ،کورنگی ضیاءکالونی میں فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،فوری شناخت اور وجہ موت کا تعیں نہیں ہوسکا ۔