کراچی: 1 دن میں پونے 3 ہزار افراد کورونا کا شکار

January 18, 2022


ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 45 فیصد پر آ گئی


ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 87 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔

ادھر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 34 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 125 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 45 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 29 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو چکی ہے۔