علیزے شاہ کی زخمی پیشانی دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

January 18, 2022

اداکارہ علیزے شاہ کی زخمی پیشانی نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

ڈرامہ کوئین علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک صوفے پر بیٹھے اسکرپٹ کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اسی تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر پٹّی بندھی نظر آئی جس نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مداح قیاس کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے سر پر پایا جانے والا چھوٹا سا زخم اُن کے آنے والے پراجیکٹ کے کسی سین کا حصہ ہوگا۔

خیال رہے کہ ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

کبھی مداح انہیں مغربی لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو کبھی ریمپ پر واک کرتے وہ پھسل جاتی ہیں جس کا سوشل پر خوب چرچا ہوتا ہے۔