شادی کے اگلے دن حبا اور آریز میں لڑائی کی کیا وجہ بنی؟

January 19, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد میں شادی کے اگلے ہی دن لڑائی کی وجہ سامنے آگئی۔

حبا بخاری اور آریز احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں آریز احمد نے انکشاف کیا کہ شادی کے اگلے ہی روز ان کی اور حبا کی لڑائی ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں حبا بخاری آریز سے کہتی ہیں کہ وجہ بھی بتاؤ کہ ہمارا جھگڑا کیوں ہوا تھا۔

حبا بخاری خود ہی بتاتی ہیں کہ نکاح کے اگلے دن آریز پورا دن غائب رہا، اپنے دوستوں میں تھا یا پتہ نہیں کہاں تھا مجھے نہیں پتہ۔ لیکن آریز پورا دن غائب تھا۔

انہوں نے کہا کہ محبت کی شادی کا ایک یہ ہی نقصان ہے۔