• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا ایک فیصلہ جس نے ان کا کیریئر بچا لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ گیم شو ’دس کا دم‘ نے مجھے ایک ایسے فیصلے سے بچا لیا جس پر بعد میں پچھتاوا ہو سکتا تھا۔

سلمان خان نے حال ہی میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 2008ء میں نشر ہونے والے گیم شو دس کا دم کی میزبانی ابتدا میں قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

60 سالہ اداکار، جو اس وقت ’بگ باس‘ سیزن 20 کی میزبانی کے باعث خبروں میں ہیں، نے بتایا کہ میرے والد سلیم خان نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

بگ باس کے شرکاء کو اپنی زندگی کی مثال دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کی مثال دینا چاہتا ہوں، میں نے ’میں نے پیار کیا‘ اور کئی دوسری فلمیں کیں، پھر ایک شو ملنے کے بعد میں ٹی وی پر آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے بارے میں ہر طرف بہت منفی باتیں ہو رہی تھیں، عدالتی مقدمات سے لے کر رشتوں اور میری فلموں تک ہر معاملے پر بات ہو رہی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میرے خلاف اتنی باتیں کی جا رہی تھیں کہ میں نے دس کا دم شو کرنے سے انکار کر دیا تھا، ہر اخبار اور ٹی وی چینل مجھے ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا، میں نے اپنے والد سے بات کی اور ان سے مشورہ مانگا، تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں یہ شو کروں اور شو میں خود کو ویسا ہی پیش کروں جیسا میں ہوں۔

بعد ازاں ٹائیگر 3 کے اداکار نے بتایا کہ دس کا دم کی میزبانی کے بعد لوگوں نے میری سابقہ فلموں کو تقریباً فراموش کر دیا اور سب کی توجہ اسی شو پر مرکوز ہو گئی۔

واضح رہے کہ گیم شو دس کا دم نے سلمان خان کی پبلک امیچ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید