شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

January 19, 2022


وزیرخزانہ شوکت ترین بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کردیں ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔