بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں، برطانوی لا فرم

January 19, 2022


بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں، برطانوی لا فرم نے برطانوی پولیس سے آرمی چیف اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں قائم اسٹوک وائٹ نامی لا فرم نے برطانوی پولیس کو درخواست دائر کردی، درخواست لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم کے یونٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

لا فرم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا ہاتھ ہے۔

درخواست میں بھارتی حکومت کے سینئر افسران بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

فرم نے 2020 اور 2021 کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے 2 ہزار سے زائد شہادتیں بھی پیش کیں۔

فرم کے ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی پولیس تحقیقات شروع کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔