غیرقانونی تقرری، ڈاکٹر ندیم قمر کو کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت

January 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے غیر قانونی تقرری کے خلاف درخواست پر ادارہ امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو یکم فروری تک ہر حال میں کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کمنٹس کی ایک کاپی درخواست گزار ڈاکٹر طارق شیخ کے وکیل کو بھی دی جائے، کمنٹس جمع نہ کروانے کی صورت میں ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالت میں طلب کرلیا جائے گا۔