کوتوالی میں خواجہ سراءنینا کے گھر کو آگ لگانے والا ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا

January 20, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر)کوتوالی میں خواجہ سراءنینا کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اس کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب نکلا، ملزم بلال عرف قاری واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسکے خلاف خواجہ سراؤں نے لاہوری گیٹ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجبکہ ملزم کو تھانہ چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراءنینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال عرف قاری کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اقدام قتل اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں بھی پشاور پولیس کو مطلوب تھا جسے چمکنی پولیس نے دھر لیا۔ ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراءنیناکے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی، ملزم وقتا فوقتاً نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جسے حوالات میں بند کردیا گیا۔