پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاورکے تعاون سے جاری یو ای ٹی میڈیا کرکٹ لیگ میں پی پی سی چیتا، پی پی سی اسپائیڈر اور پی پی سی زلمی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔پہلے میچ میں پی پی سی چیتا نے پی پی سی ایگلز کو 49 رنز سے شکست دی۔ پی پی سی چیتا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ آٹھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 152 رنز بنائے۔ نعیم بابر نے 117 رنزجبکہ وقار نے 19 رنز بنائے۔ جواب میں پی پی سی ایگلز کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنا سکی۔ رزاق نے52 اور عاکف نے 33 رنز اسکور کیے۔ نعیم بابر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔