وزیراعظم کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

January 20, 2022

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔