صدارتی نظام کی باتیں حکومتی شوشہ‘مہم کے پیچھے کون؟ اپوزیشن

January 21, 2022

اسلام آباد(ایجنسیاں)حزب اختلاف کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق ‘نفیسہ شاہ ‘حافظ حسین احمد اور عابدشیر علی کا کہنا ہے کہ بتایاجائے صدارتی نظام کی مہم کے پیچھے کون ہے؟آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے،لگتا ہے حکومت خود صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے ہے۔

ماضی کے 74 سالوں میں پاکستان میں ”آدھا تیتر اور آدھا بٹیر“ کی طرز پر نہ تو خالص صدارتی طرز حکومت اور نہ مکمل پارلیمانی نظام آسکا‘اسلام اور سوشلزم میں بھی بھرپور ملاوٹ کی گئی۔

جمعرات کو اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ صدارتی نظام کے معاملے پر عجیب مہم شروع کردی گئی ہے مشکوک طریقہ سے سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش اور وی لاگرز پروگرامز کر رہے ہیں‘ بتایا جائے صدارتی نظام کی مہم کے پیچھے کون ہے؟لگتا ہے حکومت خود صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے ہے،آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

دریں اثناءاپنے بیان میں ن لیگ کے رہنماء عابد شیر علی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے کارناموں کی فہرست بڑی شرم ناک ہے۔