بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے کی خودکشی

January 21, 2022

بھارت کے معروفکوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے جیسن واٹکنز نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے جیسن واٹکنز گزشتہ روز ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس کے مطابق واٹکنز کے والدین جب گھر واپس آئے تو اُنہوں نے اپنے بیٹے کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔

انہوں نے کہا کہ 42 سالہ جیسن کو صحت کے کچھ مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ اُنہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا لیکن جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے وقت واٹکنز اپنے فلیٹ میں اکیلے تھے، پولیس اہلکار نے بتایا کہ اُن کے والدین دوائیں خریدنے باہر گئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو انہوں نے اسے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔

انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور واٹکنز کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔