سندھ میں کورونا کے3467 نئے کیسز رپورٹ، 3 مریضوں کا انتقال

January 21, 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج اومی کرون کی تشخیص کیلئے 24 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں اومی کرون کے 21 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15412 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے 3467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7730 ہے۔ آج مزید 787 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 474127 ہوچکی ہے۔ اور اب تک 7435098 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 518330 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت 36473 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 36051 گھروں میں، 26 آئسولیشن سینٹرز میں اور 396 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 339 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے 3467 نئے کیسز میں سے 2884 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ضلع شرقی 1090،ضلع جنوبی 698، ضلع وسطی428، کورنگی 297، ملیر 204 اور ضلع غربی میں 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حیدرآباد 269، شہید بینظیرآباد 41، دادو 40، سکھر 32، گھوٹکی 22، جامشورو 22، بدین 21، نوشہرو فیروز 20، تھرپارکر 13، جیکب آباد 12، سجاول 11، لاڑکانہ 10، مٹیاری 10، شکارپور 10، ٹنڈوالہیار 10، کشمور 9، میرپورخاص 5، قمبر 1، خیرپور 1 اور سانگھڑ سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 206722 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 32906400 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔