عبدالقادر پٹیل کے علی زیدی پر طنز کے وار

January 21, 2022

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر علی زیدی پر تنقید اور طنز سے بھرپور وار کردیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی رہنما اور کراچی سے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے بیان جاری کیا اور علی زیدی پر کھل کر لفظی حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی پی کے لانگ مارچ سے گھبرا کر علی زیدی کو بد زبانی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

پی پی رہنما نےمزید کہا کہ علی زیدی کی تو کونسلر کا انتخاب جتینے کی بھی اہلیت نہیں، ان جیسوں سے بات نہیں بنے گی، لانگ مارچ تو ہوکر ہی رہے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی کردار کشی سے عمران خان اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے ہیں، حکومت مارچ کو ناکام بنانے کی کوششوں کے بجائے کاشتکاروں کے مسائل حل کرے۔