سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، مراد علی شاہ

January 22, 2022


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونےکا نوٹس لے لیا اور مشنر حیدرآباد ،فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس ملکر ماہی گیروں کو تلاش کرکے واپس لےآئیں، بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے بڑے جزائر ہیں،36 لاپتا ہونے والے ماہی گیروں نےکہیں پناہ لی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشتیوں کو سمندر میں جانے کی کس نے اجازت دی، رپورٹ دی جائے۔

واضح رہے کہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس میں 16 ماہی گیر سوار تھے، کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹی جس کے نتیجے میں ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 5 ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت تیر کے کنارے پر پہنچ گئے جبکہ باقی تاحال لاپتہ ہیں۔