بہاولپور: بس عملے کے تشدد سے 5 طلبہ زخمی ہوگئے

January 22, 2022

بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں بس عملے کے تشدد سے 5 طلبہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حاصل پور میں بس ڈرائیور اور عملے نے طلبہ پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ بس میں جیسے ہی سوار ہونے کی کوشش کی تو بس عملے نے ہم پر حملہ کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق طلبہ پر تشدد کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ پر بس عملے کے شدید تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔