دریائے نیلم کے کنارے تیندوا زخمی حالت میں ملا ہے

January 22, 2022


آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں تیندوا ملا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کے مطابق یہ تیندوا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔

نعیم افتخار ڈار کا مزید کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کا نچلا دھڑ کام نہیں کررہا ہے، تاہم اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔