کراچی: کچی آبادی کے بچوں کا گرین لائن بس پر پتھراؤ، پولیس چیف کے احکامات

January 22, 2022

کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرین لائن کی بس پر پتھراؤ گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیر دو تین چھوٹے بچوں نے شرارتاً کیا۔

کراچی پولیس چیف نے تلاش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق رپورٹ کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو پتھراؤ کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بی آر ٹی کے روٹ پر لگنے والے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روٹ کے اطراف پولیس پٹرولنگ بڑھانے اور اطراف کے علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے، اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

گرین لائن انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ 19جنوری کا ہے۔