نون لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر منافقت کر رہی ہے: حسان خاور

January 23, 2022


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون جنوبی پنجاب صوبے پر منافقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بات ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے ڈسے ہوئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کے احساسِ محرومی میں برابر کی شریک ہیں۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے پر مخلص ہیں تو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔