آسٹریلیا، بھارت، برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا اور اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی

January 23, 2022

فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی دو ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا زوروں پر ہے۔

حکام نے اسکولوں میں اگلے ہفتے سے طالبِ علموں کے ہفتے میں دو مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں آج 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنزلینڈ میں کورونا سے 10 اموات ہوئیں۔

بھارت میں بھی کورونا کیسز میں تیزی ہے اور مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مزید 525 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اِدھر جنوبی امریکی ملک برازیل میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے باعث نئے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز ایک لاکھ 57 ہزار 393 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 238 اموات رپورٹ ہوئیں۔