سابق سینیٹر میاں عتیق جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

January 23, 2022

سابق سینیٹر میاں عتیق کو عدالت نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مبینہ جعلی دستاویزات پر راولپنڈی شہر کی کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے الزام میں گرفتار سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

سابق سینیٹر میاں عتیق کے خلاف 4 جون 2021 کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر سب رجسٹرار اربن عباس ذوالقرنین کے مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سابق سینیٹر میاں عتیق اور اس کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرواکر ایک شہری کی جائیداد اپنے نام کروائی ہے۔

میاں عتیق کو گزشتہ روز لاہور سے پولیس نے گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کیا۔

راولپنڈی پولیس نے میاں عتیق کو سول جج شگفتہ اعجاز کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے میاں عتیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔