• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان

اسرائیلی آرمی چیف نے ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ سرپرائز دیں گے، سرپرائز کیا ہے یہ ابھی نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بقیہ ایرانی قیادت اور فوجی صلاحیتیں ختم کی جائیں گی۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی اہداف پر ایران کی جانب سے جوابی حملے کیے گئے۔

ابوظبی میں ڈرون کا ملبا گرنے سے 6 افراد زخمی، زخمیوں میں پاکستانی اور نیپالی شہری شامل ہیں۔

 قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی شدید دھماکے سنے گئے، قطر کا کہنا ہے کہ ایران کے داغے گئے تیرہ میزائل اور چار ڈرون حملوں کو ناکام بنایا، ایک میزائل قطر کی سمندری حدود میں گرا۔

ایرانی پاس دارانِ انقلاب کے مطابق خلیج فارس کے شمال میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید