• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت کا پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری، محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں ممکنہ مظاہروں کے باعث امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق 6 مارچ کو ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں موجود امریکی شہری بڑے اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی شہری مقامی میڈیا پر نظر رکھیں اور اپنی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں۔

امریکی شہری خود کو نمایاں نہ کریں اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید