• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا ہے، یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا وہ امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی لیکن ہم نے کہا بہت دیر ہوگئی ہے، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے ایرانی سفارت کار ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید