ن لیگ کی تباہی کیلئے مریم صفدر ہی کافی ہیں، سینیٹر اعجاز چوہدری

January 23, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت ن لیگ کی تباہی و بربادی کے لیے مریم صفدر ہی کافی ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ جھوٹ بولنے کی بجائے جعلی بیمار مفرور نواز شریف کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو جواب دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارسطو احسن اقبال عمران خان پر تنقید کر کے صرف اپنی نوکری بچاتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ن لیگ کا شیطانی ٹولہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن فری پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے۔