حافظ آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کا پوتا جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے محلے بہاولپورہ میں مسلح ملزمان نے معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی افضل بیگ کے پوتے کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔