شمالی کوریا نے دو میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

January 25, 2022

فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر دو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ممکنہ طور پر کروز میزائل ہوسکتے ہیں، جو مشرقی سمندر میں گرے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج شمالی کورین میزائل کی نوعیت جاننے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا پانچ، گیارہ، 14 اور 17جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔