شہزاد رائے نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

January 26, 2022

شہزاد رائے نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتادیاہے۔

شہزاد رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیوکو پہلی نظر دیکھنے پر یقیناََ تمام صارفین بہت حیران ہوں گے کہ شہزاد رائے بغیر کسی سہارے کے زمین سے ذرا فاصلے پر لٹکے ہوئے مراقبہ کررہے ہیں۔

لیکن زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جیسے ہی اس ویڈیو میں ایک بچہ اپنی انٹری دے گا تو آپ کو بھی اندازہ ہوجائے گا کہ شہزاد رائےکی یہ ویڈیو زمین پر لیٹے ہوئے مراقبہ کرنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے اس انداز سے بنائی ہے کہ سب کو لگے کہ شاید اُن کے پاس یہ حیران کُن صلاحیت ہے کہ وہ اس طرح سے چند منٹ ورزش کرسکتے ہیں۔

گلوکار کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور اس دلچسپ ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کچھ صارفین نے تو اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر دیکھ کر تو ہم بہت حیران ہوئے کہ شاید یہی شہزاد رائے کی اتنی زبردست فٹنس کا راز ہے۔

خیال رہے کہ شہزاد رائے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک اتنے فٹ کس طرح نظر آتے ہیں۔