• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے مجھے باربی کیو پر مدعو کیا تھا: بھارتی گلوکار انوو جین

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ نیپال کے میوزک ٹور کے دوران پیش آنے والی ایک یادگار رات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عاطف اسلم کو تقریباً 4 گھنٹے لائیو پرفارم کرتے ہوئے سنا، جو میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔

انوو جین نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیپال میں ہونے والے ایک ہی میوزک شو میں عاطف اسلم نے پہلے روز جبکہ میں نے دوسرے روز پرفارم کیا تھا۔

بھارتی گلوکار نے بتایا کہ بعد ازاں عاطف اسلم نے مجھے باربی کیو پر مدعو کیا، جہاں عاطف اپنے بینڈ کے ساتھ تقریباً 4 گھنٹے تک پرفارم کرتے رہے، میں اس دوران عاطف کے بالکل ساتھ بیٹھے رہا اور انہیں قریب سے گاتے ہوئے سننا میرے لیے ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔

انوو جین نے اس تجربے کو یاد کرتے ہوئے عاطف اسلم کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ عاطف اسلم کو اتنے قریب بیٹھ کر گاتے ہوئے سننا زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب انوو جین نے اس یادگار رات کا ذکر کیا ہو۔

اپریل 2024ء میں انہوں نے عاطف اسلم کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ یہ تصویر رات 3 بجے لی گئی، جب عاطف اور ان کے بینڈ نے تقریباً 20 افراد کے لیے باربی کیو ڈنر کو ڈھائی گھنٹے کی شاندار میوزیکل محفل میں تبدیل کر دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید