کراچی میں دو مختلف ریلیاں، سڑکوں پر ٹریفک جام، لوگوں کو مشکلات

January 26, 2022


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دو مختلف ریلیاں نکلنے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں شارع فیصل پر شدید دباؤ کی وجہ سے بلوچ کالونی کاز وے پر ٹریفک جام ہوگیا، ڈیفنس کالا پل اور طارق روڈ کے علاقوں میں بھی ٹریفک جام ہے۔

لسبیلہ چوک پر ریلی کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہوگیا ہے، تین ہٹی، پاک کالونی، گارڈن،ناظم آباد اور گرومندر کے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔