فرانس کی روس اور یوکرین میں کشیدگی کم کروانے کی کوشش

January 26, 2022

فوٹو: فائل

فرانس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کم کروانے کی کوششیں شروع کردیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے وفد کی پیرس میں ملاقات ہوئی۔

روسی وفد کی نمائندگی نائب وزیراعظم دیمتری کوزک نے کی جبکہ یوکرین وفد کی نمائندگی یوکرینی صدر کے مشیر نے کی۔

اس ملاقات میں فرانس اور جرمنی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے روس کا سفارتی طریقہ کار میں شامل ہونا امید افزا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس دونوں فریقین کو تشدد میں کمی کی راہ پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔