کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند کروادی گئیں

January 26, 2022


کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دکانیں بند کروادی گئیں، جس کے بعد شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے برنس روڈ پر گشت کرتے ہوئے بند کروائی گئی دکانوں کو کھلوادیا۔

یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب بازار بند کروادیا گیا جبکہ جیکب لائن میں بھی دکانیں بند کروادی گئیں۔

برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کو بھی بند کروادیا گیا، برنس روڈ اور کورنگی دو نمبر پر نامعلوم افراد نے ٹائر جلائے۔

کورنگی میں بھی دکانوں کو نامعلوم افراد نے بند کروادیا۔

8 سے 10 موٹر سائیکل پر موجود افراد اجمیر نگری پہنچے، موٹر سائیکل سوار افراد نے سیکٹر 5 میں دکانیں بند کروائیں، موٹر سائیکل سوار تمام افراد ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے۔