آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 کے نمبر ون بیٹسمین

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم نمبر ون ہیں۔ محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی 14 ویں پوزیشن پر ہیں۔ ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا ، جنوبی افریقا کےتبریز شمسی کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے، شاداب خان نویں اور شاہین آفریدی11ویں نمبر پر ہیں۔