کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ہر ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔ ٹیموں کی شرکت سے متعلق تمام اخراجات پاکستان فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی۔