سعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کیلئے پرامید ہیں، اسرائیلی وزیرخارجہ

January 27, 2022

ریاض (شاہدنعیم) اسرائیل کے وزیرخارجہ یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ وہ چارمسلم ممالک کے ساتھ 2020ءمیں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدوں کی بنیاد پرسعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کی امید کرتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک سے اس طرح کے معاہدوں میں ابھی وقت لگے گا۔العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلاپیڈ نے آرمی ریڈیوسے منگل کے روزنشر ہونے والی گفتگو میں کہا کہ اسرائیل ابراہیم معاہدوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش سے آگے مزید ممالک تک وسعت دینے پرغورکررہا ہے۔