مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے ٹیسٹ کرائے

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے اپنے ٹیسٹ کرائے ۔ وہ بغیر پروٹوکول کے روٹین چیک اپ کے لئے این آئی سی وی ڈی پہنچے۔ ان کے ہمراہ ان کی فیملی کے اراکین بھی تھے ۔ اس موقع پر اسپتال کے ایگزیکٹوو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر بھی موجود تھے۔ وزیراعلی نے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے اپنا چیک اپ اور ٹیسٹ کرائے۔ ڈاکٹرز نے وزیراعلی سندھ کے تین ٹیسٹ کئے۔جس میں ای سی جی، سی بی سی اور کولسٹرول ٹیسٹ شامل ہیں ۔مکمل معائنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اسپتال سے روانہ ہوگئے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ این آئی سی وی ڈی گئے تھے اور روٹین چیک اپ کروایا۔ وزیر اعلیٰ سندھ گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔