خاتون ٹرین میں بالوں سے لٹک گئی

January 27, 2022

چین میں ایک خاتون سفر کے دوران ٹرین میں بالوں سے لٹک گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ٹرین کے اندر اپنے بالوں سے لٹکی ہوئی ہے اور باقی مسافر سیٹوں پر بیٹھے ہیں۔ اس نے اپنے سر کےبال ٹرین کی چھت میں مسافروں کے پکڑنے کے لیے لگائی گئی سلاخ سے باندھ رکھے ہیں۔

شنگھائی میٹرو کے منیجر نے خاتون کو فون کیا اور پوچھا کہ وہ کیا کررہی ہیں اور اپنے بالوں سے کیوں لٹک رہی ہیں؟

دارینا نے کہا کہ میں نصف سال سے اس ایکٹ کی مشق کر رہی ہوں، میں سب کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک خطرناک ایکٹ تھا اور اگر آپ غیر تربیت یافتہ ہیں تو اسے آزمایا نہیں جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ دارینا 2013 سے سرکس کا حصہ ہیں اور لوگوں کو اپنا شو دیکھنے کے لیے مدعو کرتی ہیں۔