انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کا فیصلہ 18برس بعد، عدم ثبوت پر 2 ملزمان بری

January 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل کے مقدمے کا اٹھارہ سال بعد فیصلہ سنادیا، پولیس اپنے ہی افسر کے قتل میں نامزد ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے ملزمان ریحان الدین اور ذیشان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا، ملزمان کے وکیل کے مطابق پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد نہ مقدمہ میں چشم دید گواہ پیش کئے گئے ، پولیس کے مطابق اپریل 2004 میں گلبرگ تھانے کی حدود میں توفیق زاہد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقدمہ میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز زلفی، اشفاق باکسر، فہیم جبل پوری، کامران سمیت 8 اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔