قانون تمام برطانوی شہریوں کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے، سعیدہ وارثی

January 28, 2022

برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایک ہی جیسے جرائم میں ملوث برطانوی شہریوں میں امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟

دارالامرا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبائی تعلق کی بنیاد پر ایک مجرم کی تو برطانوی شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے جبکہ دوسرے کی نہیں۔

سعیدہ وارثی نے کہا کہ معاشرے کو تقسیم کرنے والی اس پالیسی کو ختم کرنا ہوگا، قانون تمام برطانوی شہریوں کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک سابقہ مسلمان رکنِ پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔