معروف اداکار مسعود اختر کی طبیعت شدید ناساز، دعاؤں کی اپیل

January 28, 2022

معروف اداکار مسعود اختر کو طبیعت ناساز ہونے پر گنگارام اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اہلیہ مسعود اختر کے مطابق مسعود اختر کی صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

اہلیہ نے مسعود اختر کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا۔

فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 60 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔