یوکرین میں روس کی دراندازی غیرمعمولی تباہ کن عمل ہوگا، امریکا

January 28, 2022

روس میں تعینات امریکی سفیر جان سلیوان نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی دراندازی غیرمعمولی تباہ کن عمل ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر نے مزید کہا کہ روسی دراندازی پر یورپ کاردعمل روس پرپابندیوں کی صورت میں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دراندازی کی صورت میں نارڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن معاشی پابندیوں کاحصہ ہوگا۔

امریکی سفیر کے مطابق امریکا اور نیٹو کے تحریری جواب پر روس کے ردعمل کے منتظر ہیں۔