معیشت کو مضبوط بنیاد فراہمی کیلئے نئی منڈیوں کو تلاش کیا جائے، اپٹپما

January 29, 2022

فیصل آباد (اے پی پی)آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملزایسوسی ایشن(اپٹپما)کے چیئر مین و سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجینئرحافظ احتشام جاوید نے کہا ہے کہ منفرد جغرافیائی محل وقوع کے باعث تجارتی لحاظ سے بنیادی اہمیت کے حامل جنوبی ایشیامیں علاقائی تجارت کو فروغ دے کر اسے دنیا کا سب سے بڑا کاروباری مرکز بنایا جاسکتاہے جبکہ پاکستان کو عرصہ دراز سے جاری مغربی مارکیٹ پر انحصار ختم کرکے روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ نئی تجارتی منڈیوں کو تلاش کیا جائے۔انہوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی صنعتکار، برآمد و درآمد کنندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز طویل عرصہ سے چند مخصوص منڈیوں پرانحصار کئے ہوئے ہیں جس کے باعث انہیں مناسب کامیابیاں حاصل نہ ہو رہی ہیں۔